ملیریا کی بیماری ایک طفیلی کی وجہ سے ہے جو مادہ مچھر انوفیلیس کے کاٹنے کے ذریعے لوگوں تک پھیلتا ہے۔ ملیریا کی علامات ہیں: تیز بخار، سردی، پیٹ میں درد، سر درد، تھکاوٹ اور جسم ٹوٹنا ۔ اگر کسی کو یہ علامات محسسوس ہوں، تو قریب ترین طبی سہولت جانا اہم ہے ۔ ملیریا صحت کی سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر شیر خوار اور چھوٹے میں ۔ ملیریا سے بچنے کے لیے مچھر کے کاٹنے سے بچنا ضروری ہے ۔ اس ویڈیو میں کئی اہم امتناعی اقدامات واضح کیے گیے ہیں، گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ، گھر کے ارد گرد ماحولیاتی حفظان صحت اپنا کر، تا کہ ملیریا کے مچھر کے کاٹنی سے بچا جا سکے ۔