ہاتھ دھونا جراثیم اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بہترین طریقہ ہے ۔ گندے ہاتھوں پر موجود بیماری پھیلانے والے جراثیم ایک شخص کو علیل یا دوسروں تک بیماریاں پھیلا سکتے ہیں ۔ خردبینی جاندار جیسے جراثیم، وائرس، طفیلی، پھپھوندی اور مختلف کیمیائی مرکبات براہ راست ہمارے جسم میں داخل ہو سکتے ہیں جب ہم اپنے چہرے، آنکھوں، ناک یا منہ کو چھوتے ہیں یا بالواسطہ داخل ہو سکتے جب ہمارے گندے ہاتھ ایسی سطحوں کو داغ لگائیں جنہیں دوسرے چھویں یا جہاں کھانا تیار کیا جاتا ہے ۔ صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کی عادت نزلہ یا دستوں کی بیماری سے لے کر زیادہ سنگین بیماریوں جیسے گردن توڑ بخار، وبائی زکام یا یرقان جیسی بہت سی بیماریوں اور دیگر امراض کے پھیلاؤ کے خلاف دفاع کی پہلی سطر قائم کرتی ہے ۔ یہ دو جہت متحرک فلم ہاتھ دھونے کی اہمیت کو بیان کرتی ہے ۔